رحمن ملک کا چیئر مین سینیٹ شپ کے حوالے سے بیان ‘ آصف علی زر داری نے نوٹس لے لیا ‘ بیان بازی سے روک دیا

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی کے سربراہ اور سابق آصف علی زر داری نے رحمن ملک کی جانب سے چیئر مین سینٹ اور ڈپٹی چیئر مین کے حوالے سے بیان پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کو اس حوالے سے بیان بازی سے روک دیا سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پیپلز پارٹی چیئر مین سینٹ لارہی ہے اور یہ پیپلز پارٹی کا حق ہے ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زر داری نے رحمن ملک کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہم اکیلے فیصلے نہیں کرینگے پارٹی تمام اتحادیوں سے مشاورت کے بعد چیئر مین سینٹ اور ڈپٹی چیئر مین کا فیصلہ کریگی ذرائع کے مطابق آصف علی زر داری نے بتایا کہ بے نظیر بھٹو کی مفاہمتی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور ہم کوئی بھی فیصلہ پاکستان کے مفاد کے خلاف نہیں کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :