اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اجلاس

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:55

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 مارچ 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس جاری ہے، جس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بات چیت کی جائے گی .

(جاری ہے)

جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں سینیٹ سے متعلق دیگر جماعتوں سے رابطوں کے لیے متعدد رہنماؤن کو ژمہ داریاں تفویض کی جائیں گی، اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اے این پی، پیپلز پارٹی اور بلوچ جماعتوں سے رابطہ کریں گے، جبکہ وزیر اطلاعات پرویز رشید کو جمیعت علمائے اسلام (ف) اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ایم کیا ایم سے رابطوں کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں. سینیٹ سے متعلق ن لیگی جماعت تمام سیاسی پارٹیوں سے بات چیت کے بعد ہی فیصلہ کرے گی.