جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ میں بولرز نے کمال کردکھایا ،سرفراز احمد نے جیت کیلئے اچھی بنیاد رکھی‘ مصباح الحق

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:54

جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ میں بولرز نے کمال کردکھایا ،سرفراز احمد ..

آکلینڈ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ میں بولرز نے کمال کردکھایا جبکہ سرفراز احمد نے جیت کے لئے اچھی بنیاد رکھی۔

(جاری ہے)

آکلینڈ میں میچ کے اختتام پر کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں باصلاحیت اور تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں اور وہ اچھا گیم کھیلتی ہے لیکن اسے ہرا کر ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے، ہماری جانب سے 30سے 40رنز کم کئے گئے لیکن کم اسکور کے باوجود بولرز نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کو یقینی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی بہت بڑی فتح ہے اور ہمیں ایسی ہی جیت چاہیے تھی جبکہ میدان میں اترنے کے بعد بولرز کو کہا تھا کہ کامیابی کے لئے جلد از جلد وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی اور محمد عرفان، وہاب ریاض اور راحت علی نے پلان کے مطابق بولنگ کرتے ہوئے کردکھایا۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد اور احمد شہزاد نے اچھی بنیاد رکھی جبکہ سرفراز احمد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے آپ کو ثابت کردکھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :