اوکاڑہ‘ یتیم لڑکی کو دو خواتین کی مدد سے اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:40

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) یتیم لڑکی کو دو خواتین کی مدد سے اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے بیوہ کی رپورٹ پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نہال تیجیکا کی رہائشی منورہ سلطانہ بیوہ انور نے پولیس کو اطلاع دی کہ ا سکی بیٹی ثمینہ بی بی کو اکرم ،نسرین بی بی اور خورشید بی بی نے اغواء کر لیا اور اس کو تشددکا نشانہ بنایاجس دوران اس کے انگوٹھے کی ہڈی ٹو ٹ گئی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔#