اوکاڑہ‘ پولیس نے وال چاکنگ کرنے والے 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:38

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) وال چاکنگ کرنے پر تین افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 9ون اے آر میں غلام رسول اور محمد ادریس سکنہ ٹاؤن شپ لاہورجب کہ چک19ون آر میں محمد عباس نے انسداد وال چاکنگ آرڈیننس2اے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وال چاکنگ کی جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :