اوکاڑہ ‘لڑائی جھگڑے کو مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:38

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) لڑائی جھگڑے کو دو مختلف واقعات میں ایک عورت سمیت دو افراد زخمی ہو گئے واقعات کے مطابق چنوں ماہتم میں رضیہ بی بی اور اسماعیل اور اقبال کے درمیان مقدمہ بازی چلی آرہی تھی جس سے اسماعیل وغیرہ نے رضیہ بی بی کو روکا لیکن اس نے ان کی بات کو نہ مانا تو آج ملزمان نے ان کے گھر جا کر فائرنگ کر دی جس سے رضیہ بی بی کی عزیزہ ریمشا زخمی ہو گئی جسے مقامی ہسپتال داخل کر وا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بصیر پور میں علامہ اقبال ٹاؤن میں دو بھائیوں کرامت اور سلامت نے مقبول احمد کو تشدد کانشانہ بنا کر زخمی کر دیا فریقین میں بچوں کی لڑائی پر تنازع ہو گیا تھا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے چاروں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :