اوکاڑہ ‘مردہ جانوروں اور گدھے کو گوشت تیار کرنے پر 8افراد کیخلاف مقدمات درج

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:37

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) اوکاڑہ اور اس کے گرد و نواح میں مردہ جانوروں اور گدھے کو گوشت تیار کرنے پر آٹھ افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ شہر میں چونگی نمبر7 کے قریب صمد پورہ کا رہائشی خرم ولد مشتاق احمد مردہ برائلر کا گوشت کرتے ہوئے پایا گیا نواحی گاؤں 38ڈی میں امانت علی،محمد ارشد اور علی شیر گدھے کا گوشت تیار کر رہے تھے جب کہ قائد اعظم چوک دیپالپور میں ابرار اور افضل مردہ برائلر کا گوشت تیار کرتے ہوئے پائے گئے پولیس نے انچارج شفاخانہ حیوانات کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کارووائی شروع کر دی ہے