کوئٹہ میں معمولی تقرار پر جھگڑے کے نتیجے میں ایک آفیسر سمیت 8افراد زخمی

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں معمولی تقرار پر جھگڑے کے نتیجے میں ایک آفیسر سمیت 8افراد زخمی ہوگئے تفیصلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے بروری میں مچھر کالونی کے قریب معمولی تقرار پر 2گروپوں میں جھگڑے کے دوران 8افراد زخمی ہوئے جن میں عبدالرشید،عبدالمنان،عبدالقدیر،اوردوسرے گروپ میں قربان علی، محمد اسماعیل،بلال احمد،محمدحمزہ اور میجر ہارون شامل ہیں زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال پہنچا دیا گیا مزید کاورائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔