پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے معروف صنعتکار شیخ توصیف باری چیئرمین منتخب ہوگئے

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے معروف صنعتکار شیخ توصیف باری چیئرمین منتخب ہوگئے۔ شیخ توصیف باری ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے بانی رکن و سابق صدر شیخ عبدالباری مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔ انہیں گذشتہ روز بورڈ آف ٹرسٹیز فیصل آباد ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے اہم اجلاس میں منتخب کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت سابق چیئرمین فیصل آباد ڈرائی پورٹ میاں محمد لطیف نے کی۔ اجلاس میں سابق وزیر ٹیکسٹائل چوہدری مشتاق علی چیمہ‘ سابق صدور ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد شیخ اشفاق احمد‘ شیخ مختار احمد‘ شیخ محمد سعید‘ فہیم محمود شاہ اور سابق وائس چیئرمین اقبال اکبر‘ اسلم انجم‘ مصور صادق بٹ‘ حفیظ شیخ اور خواجہ عامر خورشید نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شیخ توصیف باری کو دس ماہ کیلئے فیصل آباد ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء“ کے مطابق چند روز قبل فیصل آباد ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری محمد صدیق حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے تھے۔ ان کی جگہ شیخ توصیف باری کو دس ماہ کیلئے چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ آل پاکستان کلاتھ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن‘ ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد اور دیگر صنعتی و کاروباری اداروں نے چیئرمین منتخب ہونے پر شیخ توصیف باری کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ فیصل آباد ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور صنعتکاروں‘ ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :