الیکشن کمیشن میں فاٹا کے سینیٹ انتخابات روکنے پر صدر، وزیراعظم کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دائر

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن میں فاٹا کے سینیٹ انتخابات روکنے پر صدر، وزیراعظم کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دائرکر دی گئی۔ہفتہ کو الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں درخواست گزار نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے تحت صدر کو اختیار حاصل نہیں کہ وہ سینیٹ انتخابات روک سکے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیرِاعظم کی ایڈوائس پر صدر نے نوٹیفکیشن جاری کر کے آئین کی خلاف ورزی کی، درخواست گزار نے الیکشن کمیشن سے فاٹا کے انتخابات کا شیڈول فوری جاری کرنے اور صدر اور وزیرِ اعظم کیخلاف کارروائی کی استدعا کی ہے۔

واضح رہے کہ نئے صدارتی حکمنامے میں قومی اسمبلی میں فاٹا اراکین سے کہا گیا تھا کہ وہ سینیٹ الیکشن میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے اپنی پسند کے صرف ایک سینیٹر کا انتخاب کر سکتے ہیں، صدارتی آرڈیننس میں ابہام کی وجہ سے پریزائیڈنگ افسر نیالیکشن کمیشن سیانتخابی عمل ملتوی کرنیکی درخواست کی تھی۔الیکشن کمیشن نے فیصلے کیلئے کمیشن کا ہنگامی اجلاس بلایا، جس میں انتخابات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، فاٹا اراکین نے صدارتی آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کررکھا ہے