پاک افواج کے سیاست میں آنے سے پاکستان میں خرابیاں پیدا ہوئیں‘سیاست سے علیحدگی ہی فوج کے لیے بہتر ہے‘ ہمیں اپنی پالیسی پر غور کرنا پڑے گا‘سانحہ پشاور کے بعد کافی حد تک پالیسیوں کو تبدیل کیا گیا‘مسئلہ کشمیر کو نظریاتی نہیں سیاسی مسئلہ سمجھنا چاہیے آپریشن ضرب عضب پاک فوج کا صحیح اقدام ہے‘افغانستان میں جنگجووٴں کو مسلح کرنا بہت بڑی غلطی تھی

امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کالندن میں ہاؤس آف پارلیمنٹ کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:05

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ پاک افواج کے سیاست میں آنے سے پاکستان میں خرابیاں پیدا ہوئیں‘سیاست سے علیحدگی ہی فوج کے لیے بہتر ہے‘ ہمیں اپنی پالیسی پر غور کرنا پڑے گا‘سانحہ پشاور کے بعد کافی حد تک پالیسیوں کو تبدیل کیا گیا‘مسئلہ کشمیر کو نظریاتی نہیں سیاسی مسئلہ سمجھنا چاہیے آپریشن ضرب عضب پاک فوج کا صحیح اقدام ہے‘افغانستان میں جنگجووٴں کو مسلح کرنا بہت بڑی غلطی تھی۔

وہ ہفتہ کو لندن میں ہاؤس آف پارلیمنٹ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ حسین حقانی نے کہا کہ پاک افواج کے سیاست میں آنے سے پاکستان میں خرابیاں پیدا ہوئیں، ہمیں اپنی پالیسی پر غور کرنا پڑے گا، تاہم سانحہ پشاور کے بعد کافی حد تک پالیسیوں کو تبدیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

حسین حقانی نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو نظریاتی نہیں سیاسی مسئلہ سمجھنا چاہیے , فوج کے سیاست میں آنے سے پاکستان میں خرابیاں پیدا ہوئیں، سیاست سے علیحدگی ہی فوج کے لیے بہتر ہے، ہمیں اپنی پالیسی پر غور کرنا پڑے گا۔حسین حقانی نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب پاک فوج کا صحیح اقدام ہے، جس سے لگتا ہے کہ پالیسیوں میں تبدیلی آگئی ہے، لیکن اب بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ، تاہم افغانستان میں جنگجووٴں کو مسلح کرنا بہت بڑی غلطی تھی