بھاگ ،اخبار فروش کے گھراچانک آگ بھڑک اٹھی ،گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:00

بھاگ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء ) بھاگ میں اخبار فروش کے گھراچانک آگ بھڑک اٹھی آگ لگنے کی وجہ سے گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا اہلخانہ کے شور و غل پر ایلیان علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی کے ڈول بھر کے چھڑکاؤ کرکے آگ پر قابو پالیا گیا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی واضح رہے کہ بچاس ہزار کی آبادی والے شہرمیں فائر بریگیڈ او رآگ بجھانے والا عملہ نہ ہونے سے کئی نقصانات ہوچکے ہیں