جمعیت طلبہ عربیہ پشاور کے زیراہتمام اتحادامت کنونشن ۹مارچ کونشترہال میں ہوگا

ہفتہ 7 مارچ 2015 16:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) جمعیت طلبہ عربیہ پشاور کے زیراہتمام اتحادامت کنونشن ۹مارچ کونشترہال میں ہوگا کنونشن میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو مدعوکیا گیا ہے جمعیت طلبہ عربیہ نے 45روزہ اتحادامت وتحفظ مدارس دینیہ کنونشن کااہتمام کیا تھا جس کا ختتامی پروگرام نشترہال میں منعقد ہوگا پروگرام کے مہمان خصوصی محمودبشیرمنتظم اعلی جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان ہونگے دیگرمہمانان میں شیخ القرآن محمد طیب طاہری امیراشاعت التوحید والسنة ،پروفیسرمحمدابراہیم خان امیرجماعت اسلامی کے پی کے،مولاناگل نصیب خان امیرجے یوآئی کے پی کے،مولانا عبدلاکبرچترالی صداتحادالعلماء کے پی کے،صابرحسین اعوان سیدفضل ہادی اوردیگرہیں جمعیت طلباء عربیہ پشاور کے منتظم حافظ شمشیرشاہد نے کہا ہے کہ کنونشن کا مقصد مسلمانوں کے آپس کے اختلافات کو ختم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اتحادامت کا پیغام عام کیا جائیگا

متعلقہ عنوان :