پنجاب بھر میں671ٹریفک حادثات میں9افراد جاں بحق،502زخمی

ہفتہ 7 مارچ 2015 16:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 671ٹریفک حادثات میں09افراد جاں بحق جبکہ 502 زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ263افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں289ڈرائیورز ،35کم عمرڈرائیور،376مسافراور109پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ141ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت144ایمرجنسیمتاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد74حادثات میں83متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں52حادثات میں55متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل774متاثر ہونے والوں میں سے611مرد اور163خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں105افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور499فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور70زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر534موٹر سائیکلز94آٹو رکشے76موٹر کاریں42مسافربس19ٹرک، اور71دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :