سینئر صحافی ڈاکٹر لیاقت جتوئی کی بہن اور نیشنل پریس کلب کے نائب صدر نظام دین جتوئی کی پھوپھی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی

ہفتہ 7 مارچ 2015 16:13

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء)سینئر صحافی ڈاکٹر لیاقت جتوئی کی بہن اور نیشنل پریس کلب کے نائب صدر نظام دین جتوئی کی پھوپھی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ڈاکٹر لیاقت علی جتوئی کی ہمشیرہ اور نیشنل پریس کلب ڈیرہ اللہ یار کے نائب صدر نظام دین جتوئی کی پھوپھی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی مرحومہ کو آہوں اور سسکیوں سے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا لواحقین سے جتوئی محلہ کی رہائش گاہ پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔