کوئٹہ کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے ایران بارڈر سے جعل سازی کے ذریعے سامان کلےئر کرانے والے کسٹم آفیسران کلےئرننگ ایجنٹ اور امپورٹرز کیخلاف مقدمات درج کرکے انکی گرفتاری کیلئے ٹیمیں روانہ کردیں کسٹم کے عملے نے اندرون بلوچستان مختلف کاروائیوں میں ایرانی ڈیزل غیر ملکی ٹائر،گٹکا، چائے کی پتی، ایل سی ڈی سمیت دیگر سامان سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے تقریباََ 13کروڑ روپے مالیت کا سامان قبضے میں لے لیا، انعام اللہ خان وزیر ن

ہفتہ 7 مارچ 2015 16:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) کوئٹہ کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے ایران بارڈر سے جعل سازی کے ذریعے سامان کلےئر کرانے والے کسٹم آفیسران کلےئرننگ ایجنٹ اور امپورٹرز کیخلاف مقدمات درج کرکے انکی گرفتاری کیلئے ٹیمیں روانہ کردیں کسٹم کے عملے نے اندرون بلوچستان مختلف کاروائیوں میں ایرانی ڈیزل غیر ملکی ٹائر،گٹکا، چائے کی پتی، ایل سی ڈی سمیت دیگر سامان سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے تقریباََ 13کروڑ روپے مالیت کا سامان قبضے میں لے لیا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس بلوچستان انعام اللہ خان وزیر نے انسپکٹر نصراللہ خان کے ہمراہ اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے صوبے کے 4مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گزشتہ روز پنجگور کے علاقے میں 4آئل ٹینکر قبضے میں لیکر ان سے 1لاکھ 2 ہزار لیٹر جبکہ قلات کے علاقے میں 5آئل ٹینکروں کو قبضے میں لیکر ان سے 1لاکھ 90ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا اسی طرح ایک اور کاروائی میں بسوں کے ذریعے کوئٹہ سے کراچی سامان لیجانیوالی 3کوچوں کو قبضے میں لیکر ان سے مختلف قسم کا سامان جس میں غیر ملکی سگریٹ، غیرملکی ٹائر ،ٹی وی،ایل سی ڈی اور ہزاروں میٹر غیر ملکی کپڑا،گٹکا،چائے کی پتی وغیرہ قبضے میں لے لی انہوں نے بتایا کہ قبضے میں لئے جانیوالے تمام سامان کی مالیت 13کروڑ روپے بتائی جاتی ہے کسٹم کے عملے نے صوبہ بھر میں ایرانی ڈیزل اور دیگر غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوششوں کو ناکام بنارہے ہیں انہوں نے بتایا کہ تفتان کسٹم ہاؤ س سے ایران کے راستے پاکستان میں آنیوالے سامان کو کاغذوں میں کم ظاہر کرکے زیادہ سامان کلےئر کروا کر لایا گیا ہے کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے اس جعل سازی کا سراغ لگا کر کسٹم آفیسران کلےئرننگ ایجنٹس اور امپورٹروں کیخلاف مقدمات درج کرکے انکی گرفتاری کیلئے 4ٹیمیں تشکیل دے کر روانہ کردی ہیں کسٹم انٹیلی جنس کی مذکورہ ٹیمیں کسی بھی وقت کسٹم آفیسران اور عملے سمیت ان کمپنیوں کے مالکان اور ملازمین کو گرفتار کر لینگے کیونکہ انہوں نے اس جعل سازی کے ذریعے قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا یا ہے جسکی مذید تحقیقات جاری ہے انہوں نے بتایا کہ ان کاغذات پر کسٹم کے جن آفیسران اور عملے نے دستخط کئے ہیں اسکی تحقیقات کی جارہی ہے اس میں کسٹم کے 4اہلکار جس میں ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اور انسپکٹر بھی شامل ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ سامان تفتان کسٹم ہاؤ سے کلےئر ہونے کے بعد کسٹم ہاؤس کوئٹہ میں کلےئر ہونے کیلئے آیا جہاں پر اس جعل سازی کا سراغ لگایا گیا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہم تمام سیاسی اور محکمانہ دباؤ کے بغیر یہ کاروائیاں ملک اور قوم کے مفاد میں قانون کے مطابق کررہے ہیں اگر ایران کی جانب سے اس جعل سازی کے حوالے سے مزید شواہد ملے تو ہوسکتا ہے اس میں کافی کچھ ملے جسکے لئے کسٹم انٹیلی جنس کا عملہ کم افرادی قوت اور وسائل کے یہ کام سرانجام دے رہا ہے تاکہ صوبے سے سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنا کرقومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کا راستہ روکا جاسکے۔