حکمراں جماعت نے چیئرمین سینٹ کیلئے حاصل بزنجو کا نام تجویز کردیا

ہفتہ 7 مارچ 2015 16:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین سینٹ کیلئے نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو کا نام تجویز کردیا‘ وزیراعظم نواز شریف سے کل اتوار کو حاصل بزنجو ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے حاصل بزنجو کو ٹیلیفون کیا ہے اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چیئرمین سینٹ کیلئے ان کا نام تجویز کرنے کے فیصلے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف (آج) اتوار کو حاصل بزنجو سے ملاقات کریں گے اور انہیں چیئرمین سینٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔