آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پشاور کے کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ

ہفتہ 7 مارچ 2015 16:06

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 مارچ 2015 ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف پشاور کے کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرنے پہنچ گئے، دورے میں انہوں نے فاٹا اور خیبر پختونخواہ میں جاری آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون کا جائزہ لیا جس کے لیے آرمی چیف کو سکیورٹی صورتحال پر دی گئی بریفنگ پر آرمی چیف نے اطمینان کا اظہار کیا، اس بات کی تصدیق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے بھی کی، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اپنے دورے کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن کا جاری رہنا بہت ضروری ہے.

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تمام ادارے آپریشن متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کریں اور ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے لیے نقل مکانی کرنے والوں کو مقررہ وقت پر باعزت ان کے گھروں میں منتقل کیا جائے گا.