اسلام آباد : ذکی الرحمان لکھوی کے خلاف اغوا کیس کی سماعت، جیل سپرنٹنڈنٹ نے ذکی الرحمان کو عدالت میں پیش کرنے سے انکار کر دیا

ہفتہ 7 مارچ 2015 15:55

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 مارچ 2015 ء) : ذکی الرحمان لکھوی کے خلاف اغرا کیس کا مقدمہ درج ہے جس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں کی گئی اور سماعت میں ایک بار پھر سے جیل سپرنٹنڈنٹ نے ذکی الرحمان کو عدالت میں پیش کرنے سے انکار کر دیا یاد رہے کہ یہ دوسری مرتبہ ہوا ہے گذشتہ سماعت میں بھی جیل حکام نے ذکی الرحمان کو پیش نہیں کیا تھا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت میں ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جای کیے تھے تاہم اس بار بھی ملزم کو عدالت میں پیش نہ کر نے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ہے، اڈیالہ جیل کی جانب سے ملزم کو عدالت میں پیش نہ کرنے کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں یہ موقف دیا گیا ہے کہ ،ملزم کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا، وکیل رضوان عباسی کا کہنا تھا کہ اس طرح عدالتی احکامات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے تاہم عدالت نے ذکی الرحمان لکھوی کے خلاف اغوا کیس کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی ہے.