سینیٹ انتخابات میں جوڑ توڑ ، حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے چئیر مین سینیٹ اور ڈپٹی چئیر مین سینیٹ کے لیے نام تجویز کر دئے۔۔

ہفتہ 7 مارچ 2015 15:34

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 مارچ 2015 ء) : وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے سینیٹ کے لیے چئیر مین اور ڈپٹی چئیر مین کے لیے نام تجویز کر دیے، چئیر مین سینیٹ کے لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے عوام پارٹی کے سر براہ میر حاصل بزنجو کا نام تجویز کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا نام تجویز اس لیے کیا گیا کیونکہ میر حاصل کا تعلق ایک چھوٹے صوبے سے ہے اور میر حاصل ایک غیر متنازعہ شخصیت ہیں یہ وجہ ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی حمایت بھی ان ہی کو حاصل ہونے کی توقع کی جس سکتی ہے جبکہ ڈپٹی چئیر مین سینیٹ کے لیے وزیر اعظم نے روبینہ رؤف خالد کا نام تجویز کیا ہے ان کا تعلق کے پی کے سے ہے، اس طرح ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو ڈپٹی چئیر مین سینیٹ کا عہدہ ملے گا جبکہ دوسری بار چئیر مین سینیٹ کا عہدہ بلوچستان کو دیا جائے گا.

تاہم متوقع ہے کہ میر حاصل بزنجو کل وزیر اعظم سے ملاقات بھی کریں گے.

متعلقہ عنوان :