پاکستان کے لئے جاسوسی کا الزام‘ چنائی کی عدالت میں مبینہ ملزم تمیم انصاری کے خلاف چارج شیٹ جاری کر دی گئی

ہفتہ 7 مارچ 2015 14:49

چنائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قومی تعیناتی ایجنسی (این آئی اے) نے پاکستان کے لئے مبینہ جاسوسی کے الزام میں چنئی کی عدالت میں تمیم انصاری کے خلاف چارج شیٹ دائر کر دی غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چارج شیٹ قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے تمیم انصاری کے خلاف دائر کی گئی ہے جس پر یہ الزام ہے کہ وہ پاکستان کے لئے جاسوسی کرتا ہے اور تاحال وہ ضمانت پر ہے جبکہ انکے ساتھ سری لنکن شہری ورجن سورجان سمیت 3 اور بھی ہیں جنکی بیس سری لنکن اور ان کو پاکستان سے منتقل کر رہے ہیں قومی تحقیقاتی ایجنسی کے پراسیکیوٹر سی ایس ایس پلاٹی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ملزمان پر غیر قانونی سرگرمیوں کے ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ کے تحت فرد جرم عائد کی گئی انصاری پر یہ پہلا الزام ہے جبکہ ان کو 10 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر یہ چوتھا یا پانچواں الزام ہے۔

(جاری ہے)

قومی تحقیقاتی ایجنسی نے بتایا کہ تمیم انصاری کیس میں این آئی اے نے ارن سورجان جو کہ اس کیس کا حصہ ہے اس لئے پاکستان کیلئے جاسوسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام ہیں۔ 2012ء میں گرفتار کیا گیا جس کے بعد یہ کیس 2013ء میں کیو برانچ سے این آئی اے منتقل کر دیا گیا۔ چارج شیٹ گرفتاری کے 175 روز کے بعد دائر کی گئی جبکہ چارج شیٹ تحریر کرنے کی آخری معیاد 185 روز ہوتی ہے۔ 140 گواہوں کے بیانات کے ساتھ 127 دستاویزات سمیت موبائل فون‘ لیپ ٹاپ اور دیگر نقشہ جات سمیت دیگر مواد بھی پیش کیا گیا۔ 4010 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں پاکستان کے لئے جاسوسی اور حساس مقامات کی رسائی سے متعلق تمام تر تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :