کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے کمپلین سینٹرکا ٹیلی فون کا یواین نمبرخراب

نئے نمبرز کا اجراء کردیا گیا

ہفتہ 7 مارچ 2015 14:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے کمپلین سینٹرکا ٹیلی فون کا یواین نمبرخراب ہوگیا ،نئے نمبرز کا اجراء کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈکے نئے کمپلین سینٹر کا یو این نمبر خراب ہوگیا ہے اس فنی خرابی کے باعث صرف ایک موبائل کمپنی کے نمبرز سے آنے والی شکایات موصول ہورہی ہیں جبکہ دیگر موبائل ٹیلی فون کمپنیوں اور پی ٹی سی ایل کے لینڈ لائن ٹیلی فون سے کی جانے والی کالز موصول نہیں ہورہی ہیں اس سبب واٹربورڈ نے فوری طور پر عوامی شکایات کے اندراج اور ان کے ازالہ کے لئے نئے نمبرز کا اجراء کردیا ہے اب شہری 99245138,99245139اور99245140 پرپانی سیوریج اور واٹربورڈ کے بلوں سمیت دیگر شکایات کے فوری ازالہ کیلئے رابطہ کرکے اپنی شکایات کا اندراج کراسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :