نواز لیگ نے وفاداریاں تبدیل کرنے والے ارکانِ اسمبلی کی تلاش شروع کردی، تحقیقاتی کمیٹی قائم

ہفتہ 7 مارچ 2015 14:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)نے خیبرپختونخوا میں سینٹ انتخابات کے دوران پارٹی سے بے وفائی کرنے والے دو ارکان کی پتہ لگانے کے لئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ نواز کے پارلیمانی لیڈر سرداراورنگزیب نلوٹھہ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی اراکین اسمبلی صالح محمد اور شیراز خان پر مشتمل ہوگی۔

اسی طرح قومی وطن پارٹی نے بھی وفاداری بدلنے والے اپنے دو اراکین صوبائی اسمبلی کا پتہ چلانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔قومی وطن پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہاشم بابر کا کہنا ہے کہ تحقیقات صوبائی صدر اور پارلیمانی لیڈر سکندر شیرپاؤ کی قیادت میں جاری ہیں اورجلد ہی پارٹی امیدوار کو ووٹ نہ دینے والے اراکین تک پہنچ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :