قومی ٹیم کی کامیابی پر وزیر اعلی پنجاب اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت دیگر کی مبارباد

ہفتہ 7 مارچ 2015 14:42

(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 مارچ 2015 ء) : جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں کامیابی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، ٹیم کو مبارکباد دینے میں سیاسی رہنما بھی پیچھے نہیں رہے، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہا تھا کہ ٹیم نے بہت اچھا کھیلا ہے آگے بھی ٹیم سے امید اچھی ہی ہے ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں کامیابی بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ قوم کو ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، الطاف حسین نے کہا کہ میچ میں مصباح، ٹیم اور مینیجمنٹ کی کار کردگی قابل تعریف ہےا س کے علاوہ جماعت اسلامی کے امیر سراج لاحق نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی،