Live Updates

سابق کرکٹر اور پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد، خواہش کا اظہار بھی کر دیا اور جیتنے کا نسخہ بھی بتا دیا۔

ہفتہ 7 مارچ 2015 14:27

سابق کرکٹر اور پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد، ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 مارچ 2015 ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین اور سابق کرکٹر عمران خان نے بھی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے، مبار کباد پیش کرتے ہوئے عمران خان نے اپنی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ دعا کرتا ہوں کہ مصباح الیون 1992 ء کی طرح ورلڈ کپ جیتیں ، کیونکہ تب بھی ٹیم آہستہ آہستہ ہی فتح کی جانب بڑھی تھی. ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو اگر جیتنا ہے تو اوپنرز کو وکٹ پر ٹھہرنا ہو گا اور جیت کے لیے مزید پلاننگ کرنا ہو گی.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات