اسلام آباد پولیس نے اہل سنت والجماعت کی مساجد کو سکیورٹی فراہم کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی

ہفتہ 7 مارچ 2015 14:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) اسلام آباد پولیس نے اہل سنت والجماعت کی مساجد اور مدارس کو سیکیورٹی فراہم کرنے پر رضا مندی ظاہری کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ اسلام آباد انتظامیہ اور کالعدم اہل سنت والجماعت کے مظاہرین کے درمیان ہوا جب وہ پارلیمنٹ کی طرف مارچ کرنے لگے تھے۔ مطاہرین اپنے عہدیداروں کی ٹارگٹ گلنگ اور اغواء کے واقعات کے خلاف مظاہرہ کرتے آ رہے ہیں جس میں زیادہ تعداد مدارس کے طلباء کی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

جماعت کے اسلام آباد سٹی کے صدر غلام مصطفی بلوچ کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگ جڑواں شہروں میں مارے جا رہے ہیں تاہم ہم امن بقائے باہمی کے اصول پر قائم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اہل سنت والجماعت کے دیگر مطالبات میں ان کے رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات کی واپسی اور کارکنوں کے قتل کی مشترکہ تحقیقاتی تیم کی تعیناتی شامل ہے یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایس پی کیپٹن (ر) الیاس کی سربراہی میں ایک تفتیشی ٹیم قائم کی جائے گی جو قتل کے واقعات کی تفتیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :