چیئرمین سینٹ پیپلزپارٹی کاحق ہے ،نوازشریف بڑے دل کامظاہرہ کریں، آصف علی زرداری کوعہدے کی پیشکش کریں،سینیٹررحمن ملک

ہفتہ 7 مارچ 2015 13:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماسینیٹررحمن ملک نے کہاہے کہ چیئرمین سینٹ پیپلزپارٹی کاحق ہے ،نوازشریف بڑے دل کامظاہرہ کریں اورآصف علی زرداری کوعہدے کی پیشکش کریں ،ہارس ٹریڈنگ سے پہلے لوٹاکریسی ختم کی جائے ،بئرئیرتوڑنے کے بجائے اپنے حق کے مطابق لیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے رحمن ملک نے کہاکہ چیئرمین سینٹ پاکستان پیپلزپارٹی کاحق ہے اورچیئرمین ہماراہی ہوگا،ابھی چیئرمین کے امیدوارکافیصلہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

میاں صاحب بڑے دل کامظاہرہ کریں اورچیئرمین کیلئے ہماراساتھ دیں اورآصف علی زرداری کوچیئرمین سینٹ کے عہدے کی آفرکردیں دیکھتے ہیں وہ کتنے بڑے دل کامظاہرہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیاست میں لڑائی نہیں ہوتی ،مذاکرات کی میزپرفیصلے کئے جاتے ہیں ،چنددن میں جوڈیشل کمیشن کامسئلہ حل ہوتے دیکھ رہاہوں ۔انہوں نے کہاکہ ہارس ٹریڈنگ سے پہلے لوٹاکریسی کوختم کریں بیریئرمت توڑیں جس کاجتناحق ہے اتناہی لیں ،اورجس کی اکثریت ہے اسے ہی چیئرمین سینٹ بنانے دیاجائے