ورلڈکپ2015،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 29رنز سے شکست دیدی

ہفتہ 7 مارچ 2015 13:37

ورلڈکپ2015،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 29رنز سے شکست دیدی

آکلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7مارچ ۔2015ء ) آئی سی سی ورلڈ کپ کے 29ویں میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 30رنز سے شکست دیدی ہے ۔ ایڈن پارک ، آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے 46.4اوورز میں 222رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ۔ پاکستانی اننگز کے دوران بارش کے باعث اننگز کو 47اوورز تک محدود کر دیا گیا تاہم گرین شرٹس اپنے کوٹے کے اوورزبھی نہ کھیل سکے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے مصباح الحق 56،سرفراز احمد 49،یونس خان 37اور شاہد آفریدی 22رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین نے 3، مورنے مورکل اور کائل ایبٹ نے 2،2جبکہ عمران طاہر اور ڈیویلیئرز نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ 232رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 33.3اوورز میں 202رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اے بی ڈیویلیئرز 77،ہاشم آملا 38اور ڈوپلیسی 27رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض ،راحت علی اور محمدعر فان نے 3،3جبکہ سہیل خان نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ سرفراز احمد کو شاندار آل راؤنڈ کاکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :