گاڑی الٹنے سے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف سمیت 3 افراد زخمی

ہفتہ 7 مارچ 2015 13:19

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء ) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی گاڑی بلکسر انٹرچینج کے قریب الٹنے سے وفاقی وزیر سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی گاڑی موٹر وے پر بلکسر انٹرچینج کے قریب پھسلن سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں سردار یوسف سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور سردار یوسف محفوظ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :