کراچی : سانحہ بلدیہ ٹاون کیس کی سماعت، عدات کا تفتیشی افسر کی متضاد بیانات پر برہمی کا اظہار

ہفتہ 7 مارچ 2015 13:06

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 مارچ 2015 ء) : کراچی کی مقامی عدالت میں سانحہ بلیہ ٹاؤن کیس کی سماعت کی گئی ، مقدمے کی سماعت جسٹس نوشابہ قاضی نے کی.

(جاری ہے)

جس میں تفتیشی افسر نے عدالت کو اپنا معافی نامہ جمع کروانے کے ساتھ ساتھ گواہان کے بیانات کی نقل بھی عدالت اور وکلا کو پیش کرنا تھی، سماعت میں تفتیشی افسر نے 1 ہزار 23 گواہان کی فہرست وکلا کو پیش کر دی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر جہانزیب کے متضاد بیانات پر شدید بر ہمی کا اظہار کیا عدالت کا کہنا تھا کہ اس سے قبل تفتیشی افسر نے 950 گواہان کے نام بتائے تھےا ور اب 1 ہزار 23 گواہان کی فہرست پیش کی ہے، تفتیشی افسر کو عدالت نے ہدایت کی کہ قانون پڑھ کر عدالت میں تشریف لائیں، اس کے ساتھ ہی عدالت نے ملزمان کی عدم حاضری پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت میں ملزمان کو میڈیکل سرٹیفیکیٹ ساتھ لایا جائے.

تاہم مقامی عدالت نے کیس کی سماعت 21 مارچ تک ملتوی کر دی .

متعلقہ عنوان :