پاکستانی پولیس گینگ وار کے مرکزی کر دار عزیر بلوچ کو پاکستان میں لانے کامیاب نہ ہوسکی

ہفتہ 7 مارچ 2015 13:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) پولیس ٹیم دبئی کی عدالت میں گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کو پاکستانی شہری ثابت کرنے میں تو کامیاب ہوگئی تاہم معاملہ عزیر بلوچ کو عدالت میں مجرم ثابت کرنے پر اٹک گیا جس میں پولیس ناکام ہوگئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کی گرفتاری کے لیے دبئی پہنچی تھی تاہم پولیس ملزم کو دبئی کی عدالت میں مجرم ثابت نہ کرسکی۔پولیس کی جانب سے دبئی حکام کو دی گئی دستاویزات وزارت خارجہ سے تصدیق شدہ نہیں ‘سندھ حکومت کی جانب سے بھی پولیس حکام کو مکمل طور پر ریکارڈ فراہم نہیں کیا جاسکا جس کے باعث دبئی کی عدالت نے ملزم کی حوالگی کیلئے ریکارڈ کو ناکافی قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :