افتخار چوہدری کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ملتوی کر دی گئی

ہفتہ 7 مارچ 2015 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے ہتک عزت دعوے کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی جبکہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے وکیل توفیق آصف نے کہا ہے کہ مقدمے میں جان بوجھ کر تاخیر کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعوے کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد تنویر میر نے کی عمران خان کے وکیل بابر اعوان علالت کے باعث پیش نہ ہو سکے جس پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔

سابق چیف جسٹس کے وکیل توفیق آصف نے کہا کہ بابر اعوان کا دعویٰ تھا کہ انہیں جرح کا شدت سے انتظار ہے اب وہ پیش نہیں ہوتے ۔ عمران خان نے دعوے کا تاحال جواب جمع نہیں کرایا معاملے کو لٹکایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری جرح کیلئے پیش ہونے کیلئے تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :