ڈیرہ بگٹی میں ایف سی کی کارروائی،16 مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 7 مارچ 2015 12:25

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء ) ڈیرہ بگٹی میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے 16 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان ایف سی کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ اور صوبے کے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبوں کو تباہ کرنے میں ملوث افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران 16 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :