پیرس میں فیشن ویک جاری، قدیم اور جدید رحجانات کا امتزاج نظر آیا

ہفتہ 7 مارچ 2015 11:41

پیرس میں فیشن ویک جاری، قدیم اور جدید رحجانات کا امتزاج نظر آیا

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری فیشن ویک میں قدیم اور جدید رحجانات کا امتزاج نظر آیا۔ جاپانی ڈیزائنر ایسی میاکی کے ملبوسات جدید اور ڈیور کے ملبوسات میں 1970ء کی دہائی کی جھلک دکھائی دی۔

(جاری ہے)

شو کے چوتھے روز جاپانی فیشن ڈیزائنر ایسی میاکی کے آئندہ موسم سرما کے ملبوسات جدید انداز کا مظہر تھے۔ تہہ در تہہ کپڑے نے میاکی کے ملبوسات کو جاذبِ نظر بنا دیا۔ دوسری جانب دنیا بھر میں مشہور فیشن ہاوٴس ڈیور کے ملبوسات میں 1970ء کی دہائی کی جھلک نمایاں تھی۔ فر سے بنے اور سانپ کی کھال کے پیٹرن لئے لمبے کوٹ توجہ کا مرکز رہے۔ گو میاکی اور ڈیور کے ملبوسات کا انداز جْدا تھا لیکن دونوں نے شوخ رنگوں کا استعمال کیا جو ان میں قدر مشترک تھی۔