لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، ماورائے عدالت قتل کے خلاف ہیں،ڈی آئی جی حیدر آباد

ہفتہ 7 مارچ 2015 10:57

حیدر آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 مارچ 2015 ء) : ڈی آئی جی حیدر آباد ثنا اللہ عباسی نے حیدر آباد میں سی پی ایل سی دفتر کا دورہ کیا جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو امن چاہئیے اور پولیس لوگوں کو امن اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ان کا کہنا تھا کہ حیدر آباد ریجن میں 500 مدارس غیر رجسٹرڈ ہیں ، سکیورٹی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پولیس لوگوں کو سکیورٹی فراہم کرنے میں لگی ہے اس سلسلے میں لوگوں کو طریقہ کار سے اختلاف ہو سکتا ہے، ماورائے عدالت قتل سے متعلق ڈی آئی جی نے کہا کہ پولیس ماورائے عدالت قتل کے خلاف ہی لیکن لوگ اس کو قبول کر رہے ہیں.

متعلقہ عنوان :