سینیٹ کے انتخابات میں تحریک انصاف نے کلین سویپ کرکے تمام اندازے غلط ثابت کردئیے ،پرویزخٹک، غیور ارکان اسمبلی نے کروڑوں روپے ٹھکرا کر پارٹی کیساتھ وفاداری کاثبوت دیا،مولانا فضل الرحمان کے بلند و بانگ دعوؤں کی قلعی کھل گئی ، تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو بکرے کہنے والے اب خود اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں،وزیراعلی خیبرپختونخوا
جمعہ 6 مارچ 2015 21:50
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 مارچ۔2015ء) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سینٹ کے انتخابات میں تحریک انصاف نے کلین سویپ کرکے اپوزیشن اور میڈیا کے تمام اندازے غلط ثابت کردئیے ہیں تحریک انصاف کے غیور ارکان اسمبلی نے کروڑوں روپے ٹھکرا کر پارٹی کیساتھ جس وفاداری کا ثبوت پیش کیا صوبے اور ملک کی سیاسی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی مولانا فضل الرحمان کے بلند و بانگ دعوؤں کی قلعی کھل گئی تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو بکرے کہنے والے اب خود اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں ان کے اپنے بکرے فروخت ہوگئے ہیں ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور ان جیسے دیگر لیڈروں نے خیبر پخوانخواہ میں ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے نتائج تبدیل کرنے کی کوششوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا مگر اللہ تعالی کا شکر ہے کہ تحریک انصاف کے غیور ارکان اسمبلی نے ہارس ٹریڈنگ اور کروڑوں روپوں کے بریف کیس کی سیاست کا جنازہ نکال دیا اور ارکان اسمبلی کی خریدو فروخت کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑٰی۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.