بلو چستان میں سینیٹ الیکشن کے دوران آزاد امیدوار کی کا میا بی سے واضح ہوگیا کہ کھلی ہارس ٹریڈنگ ہوئی ، انتخا بات سے قبل ہارس ٹریڈنگ کیلئے راہ ہموار کر نے کیلئے شور مچایا گیا ، اختر مینگل کا یہ بیان کہ علماء انہیں رکوع میں چھوڑ گئے مناسب نہیں ، ہم نے انہیں پیشکش کی اور گھنٹوں جواب کا انتظار کیا ، جواب نہ ملنے پر (ن) لیگ سے بات ہوئی ، گوا در کاشغر اقتصا دی روٹ کی مجوزہ تبدیلی کے خلا ف انتہا ء تک جا ئیں گے،جمعیت علما ء اسلام ( ف) کے مر کزی سیکرٹری جنرل وزیر مملکت و نو منتخب سینیٹر مو لا نا عبدالغفور حیدری کی پریس کا نفرنس

جمعہ 6 مارچ 2015 21:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء) جمعیت علما ء اسلام ( ف) کے مر کزی سیکرٹری جنرل وزیر مملکت و نو منتخب سینیٹر مو لا نا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بلو چستان میں سینیٹ الیکشن کے دوران آزاد امیدوار کی کا میا بی سے واضح ہوگیا کہ کھلی ہارس ٹریڈنگ ہوئی ، انتخا بات سے قبل ہارس ٹریڈنگ کیلئے راہ ہموار کر نے کیلئے شور مچایا گیا ، اختر مینگل کا یہ بیان کہ علماء انہیں رکوع میں چھوڑ گئے مناسب نہیں ، ہم نے انہیں پیشکش کی اور گھنٹوں جواب کا انتظار کیا ، جواب نہ ملنے پر (ن) لیگ سے بات ہوئی ، گوا در کاشغر اقتصا دی روٹ کی مجوزہ تبدیلی کے خلا ف انتہا ء تک جا ئیں گے ۔

وہ جمعہ کو یہاں پریس کا نفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

مو لا نا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ کہ وہ نواب، سردار،خا ن اور زردار نہیں بلکہ قو می خدمت اور اسلا می جذبے سے سر شار ہے انہوں نے میڈیا کا پھر پور ساتھ دینے پر شکر یہ ادا کیا ،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سینیٹ انتخا با ت کا انعقاد ہوا جو سب کے سا منے ہیں اس میں ان جما عتوں نے ہارس ٹریڈنگ کی جو انتخا با ت سے قبل ہا رس ٹریڈنگ کا بہت زیا دہ واویلا کر رہے تھے اس سلسلے میں خیبر پشتونخوا سب کے سامنے ہیں جہاں 4بجے تک پو لنگ ہی نہیں ہو نے دی گئی ،ہما رے وہاں مخا لف جما عتوں پی ٹی آئی اور جماعت اسلا می نے ابتداء سے ہی ہارس ٹریڈنگ کی کو ششیں شروع کی ،ان کا یہ عمل چور مچا ئے شور اور ہا تھی کے دانت کھا نے کے کچھ اور دکھا نے کے کچھ کے مصداق ہے ،انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے منتخب اراکین اسمبلی نے تما م نا مزد امیدواران کو ووٹ دیا جو سب کے سامنے ہیں اب جمعیت کی سینیٹ کے چئیر مین شپ کے لئے اہمیت مزید بڑھ چکی ہے وہ جس بھی جما عت کو سپورٹ کرے گی وہی جما عت چئیر مین شپ جیت لے گی ،ہم سابقہ ادوار کی طرح اب بھی اس سلسلے میں مثبت کر دار ادا کریں گے جو ملک و قوم کی بہتری کے لئے اچھا ہو گا اسی کو ہی سپورٹ کیا جا ئے گا ،انہوں نے کہا کہ اس وقت پارٹی اور سیاست سے بڑھ کر مخصوص صورتحال اور چیلنجز کا مقا بلہ کرنے کے لئے قو می یکجہتی کی ضرورت ہیں بعض مسا ئل کے حل کے لئے تما م تر مفا دات سے بڑھ کر سوچنا ہو گا جس طرح چلے ہیں یا پھر چل رہے ہیں اس سے اداروں کی افا دیت ختم ہو جا ئے گی ہما را سینیٹ میں ما ضی میں بھی کردار آپ کے سامنے ہیں اور ان مسا ئل پر ہم نے صدا ئے حق بلند کی ہے جس پر یہاں بڑے دعوے کر نے والے خا مو ش رہتے ہیں بلکہ انہیں ہم اس جا نب متو جہ کر تے ہیں گوا در کاشغر اقتصا دی راہداری کے مجو زہ روٹ بدلنے کے خلا ف ہم نے بیا ن با زی کے علا وہ ہر فورم پر آواز بلند کی ہے اس سلسلے میں ہما رے قا ئد نے احسن اقبا ل اور دیگر کو پو رے رو ٹ کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے سر وے کرا یا بلکہ بعد ازاں جب اس کے روٹ بدلنے کا معا ملہ سا منے آیا تو احسن اقبا ل کو بلا کر بیا نا ت سے بڑھ کر اقدا ما ت کا مطا لبہ کیا اقتصا دی روٹ کوبدلا گیا تو آخری حد تک جا ئیں گے کیو نکہ اس کے بغیر بلو چستان کی تر قی کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ،انہوں نے کہا کہ بلو چستان معدنی وسا ئل سے ما لا مال صو بہ ہے مگر قدرتی وسا ئل اور گرم ساحل کے با وجود لو گ کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں کیو نکہ یہاں کے وسا ئل اب بھی زمین میں مدفون ہیں ،انہوں نے کہاکہ اٹھا رویں تر میم کے بعد صو بوں کو اختیا رات کی منتقلی ہو چکی ہے جس کے با عث پنجا ب ،سندھ اور خیبر پشتونخوا میں بڑے ترقیا تی منصو بے جا ری ہیں مگر حیرت اس با ت کی ہے کہ اب تک بلو چستان میں ایسا نہیں کیا جا رہا ،مو لا نا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بلو چستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے 90فیصد زراعت کو تبا ہ و بر با د کر دیا ہے مگر اس با بت وفا قی اور صو با ئی دونوں حکو متیں کردار ادا کر نے سے قاصرہیں صحا فیوں کے سوا لوں کے جوا ب دیتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ بلو چستان میں آزاد امیدوار کی سینیٹ الیکشن میں کا میا بی صا ف ہارس ٹریڈنگ ہے اس سلسلے میں ان سے پو چھا جا ئے جنہوں نے اس عمل میں حصہ لیا ہے ہما ری جما عت اور اپوزیشن جما عتوں کے منتخب امیدواران کی تعداد محدود ہے،ان کا کہنا تھا کہ کو ئٹہ میں ان کا خوا جہ سعد رفیق سے کو ئی رابطہ نہیں ہوا جہاں تک اختر مینگل اور اس اتحا دمیں شا مل جما عتوں کے ساتھ الائنس کی با ت ہیں تو ان سے ہما رے پارلیما نی لیڈر رابطے میں رہے جنرل سیٹ پر اختر مینگل سے سپورٹ اور خواتین پر اس اتحاد کی امیدوار کو ووٹ دینے کی آفر کی مگر گھنٹوں انتظا ر کے با وجود کو ئی جواب نہ ملا جس پر ہم نے مسلم لیگ کے ساتھ با ت کی ،اس سلسلے میں اختر مینگل کا یہ کہنا کہ علما ء نے انہیں رکوع کی حا لت میں چھوڑامناسب نہیں اسے میں دور اندیشی نہیں کہہ سکتا بلکہ یہ اتحا د میں رکا وٹ کا بھی سبب بن سکتا ہے ان کی جا نب سے نا مکمل کچھ نکا ت میڈیا کے نما ئندوں کو دیکھا نا عجیب ہے اختر مینگل کی یہی رائے اور رویہ رہا تو پھر ہم رکوع تو کیا انہیں اپنی جما عت میں بھی شا مل نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کی روک تھا م کے لئے قا نو ن سا زی ہو نی چا ہیے شو آف ہینڈز مشکل مرحلہ ہے ہر ایک امیدوار کیلئے الگ الگ منتخب امیدواران کو آٹھ سے دس دفعہ اٹھا نا درست نہیں،خیبر پشتونخوا میں جما عت اسلا می اورپی ٹی آئی کو اپنے امیدواروں پر بھروسہ نہ تھا اس لئے ان سے جعلی پرچیاں بیلٹ بکس میں ڈلوا ئی گئی انہوں نے کہا کہ متنا سب نما ئندگی کی بنیا د پر سینیٹ میں بھی جما عتوں کو سیٹ دئیے جا ئیں تو بہترہو گابرا ہ راست انتخا با ت بھی اس مسئلے کا حل ہو سکتا ہے ۔