احمد آباد ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 48 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی 8 کشتیاں قبضے میں لے لیں

جمعہ 6 مارچ 2015 21:23

احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 48 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی 8 کشتیاں بھی قبضے میں لے لیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بھارتی ٹی وی چینل سی این این آئی بی این نیشنل فشر ورکرز فورم کے عہدیداروں نے بتایا کہ پاکستان کی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے گجرات میں جکھاؤ بندرگاہ کے قریب 48 بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا اور ان کی 8 کشتیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔

فورم کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی ایجنسی کے گارڈز نے ماہی گیروں کو بھارتی پانیوں سے کراچی لے جانے سے قبل کئی راؤند بھی فائر کئے۔ فورم کے سیکرٹری جنرل منیش لودھاری نے الزام عائد کیا کہ ان ماہی گیروں کو بھارتی پانیوں سے اغواء کیا اور کراچی لے جاکر جیل میں بند کردیا گیا

متعلقہ عنوان :