ویسٹ انڈیز کی شکست کا پاکستان کو فائدہ ہو گیا

جمعہ 6 مارچ 2015 20:39

ویسٹ انڈیز کی شکست کا پاکستان کو فائدہ ہو گیا

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6مارچ۔2015ء) ورلڈ کپ پول بی میں ویسٹ انڈیز کی شکست کا پاکستان کو فائدہ ہو گیا ۔ گرین شرٹس کو چوتھی سے تیسری پوزیشن مل گئی۔کرکٹ کی عالمی جنگ میں پول بی کے میچ میں بھارت کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کی شکست نے پاکستان کو فائدہ دلا دیا۔ ایونٹ کا ناقابل شکست بھارت تو کوارٹر فائنل میں پہنچ ہی گیا۔ دھونی الیون کی جیت سے گرین شرٹس کو فائدہ ہو گیا۔

بھارتی فتح سے ویسٹ انڈیز تیسری سے چوتھی پوزیشن پر چلا گیا جبکہ چوتھے نمبر کی ٹیم پاکستان اب تیسرے نمبر پر آ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پول میں ابھی تک واحد ویسٹ انڈیز نے اپنے پانچ میچ کھیلے ہیں جس میں سے دو جیتے جبکہ تین ہارے ہیں ۔ پول بی پوائنٹ ٹیبل پر نظر ڈالیں تو بھارت نے چار میچ کھیلے تمام مقابلے جیت کر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ جنوبی افریقہ کی دوسری پوزیشن ہے جس نے تین میچوں میں فتح سمیٹی ایک میں انہیں شکست ہوئی اور چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان نے چار میچ کھیلے دو جیتے اور دو ہی ہارے ۔ قومی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ اب تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ گروپ کی نمبر فور ٹیم ویسٹ انڈیز ہے تین میچ ہار کر چار پوائنٹس ہی حاصل کیے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :