سینیٹ الیکشن،( ن) لیگی ارکان کی بغاوت سامنے آ گئی، تمام حکومتی حربے ناکام‘ چودھری پرویزالٰہی ،حکومت کے غیر آئینی، غیر جمہوری اور متضاد آرڈیننس کے باعث پاکستان میں پہلی بار سینیٹ کے الیکشن ایک روز میں مکمل نہیں ہو سکے ،اپوزیشن متحد ہو جائے، چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدوں پر ان کا حق ہے‘ سابق نائب وزیر اعظم کی میڈیا اور اوورسیز پاکستانیوں سے گفتگو
جمعہ 6 مارچ 2015 20:22
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ن لیگی ارکان کی بغاوت سامنے آ گئی اور اسے روکنے کے تمام حکومتی حربے ناکام رہے، حکومت کے غیر آئینی، غیر جمہوری اور متضاد آرڈیننس کے باعث پاکستان میں پہلی بار سینیٹ کے الیکشن ایک روز میں مکمل نہیں ہو سکے، اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدے حاصل کرنے کیلئے متحد ہو جائے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا اور سید شبیر شاہ کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں کے وفد سے الگ الگ گفتگو کے دوران کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سینیٹ کے الیکشن ہمیشہ ایک ہی روز مکمل ہوئے لیکن اس بار ایسا نہ ہونے کی ذمہ دار موجودہ غیر جمہوری اور دھاندلی کی پیداوار حکومت ہے، فاٹا سے سینیٹ کے الیکشن کے بارے میں صدر مملکت سے ایک ایسا آرڈیننس جاری کرا دیا جس سے وہاں ارکان کا انتخاب عمل میں نہیں آ سکا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.