پاکستان ورلڈ کپ جیت جائے تو حیرانی ہوگی، شان پولاک
جمعہ 6 مارچ 2015 19:49
ّٓٓٓآکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان شان پولاک نے کہاہے کہ پاکستانی ٹیم میں میچ ونرز ضرور موجود ہیں لیکن ان کی حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ان کے ورلڈ کپ جیتنے سے ہمیں حیرانی ضرور ہوگی،جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے لیے فیورٹ ہے،اگر جنوبی افریقہ پاکستانی بلے بازی کو دباوٴ میں لا کر جلدی وکٹیں لے لے تو باسانی میچ جیت جائے گی‘حفیظ، سعید اجمل اور جنید جیسے عالمی معیار کے کھلاڑیوں کاورلڈ کپ جیسے ایونٹ میں شامل نہ ہونا پاکستان کی ناکامی کی وجہ ہے، پاکستانی ٹیم میں اعتماد کا فقدان ہے، ’پاکستان کو آگے جانے کے لئے بہت ہی عمدہ کرکٹ کھیلنا ہوگی ۔
جمعہ کو یہاں ایڈن پارک سٹیڈیم میں برطانوی نشریاتی ادارے کو اپنے ا نٹرویو میں شان پولاک نے کہاکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے لیے فیورٹ ہے کیونکہ پاکستانی ٹیم کی فارم اور کارکردگی گذشتہ چھ ماہ میں اچھی نہیں رہی۔(جاری ہے)
پولاک نے کہا کہ پاکستان کی کوشش ہوگی کہ میچ میں کامیابی حاصل کریں لیکن پاکستان کی بلے بازی ابھی تک ناکام رہی ہے۔
اگر جنوبی افریقہ پاکستانی بلے بازی کو دباوٴ میں لا کر جلدی وکٹیں لے لے تو باسانی میچ جیت جائے گی۔پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بارے میں سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ٹیم اگر محمد حفیظ، سعید اجمل اور جنید جیسے عالمی معیار کے کھلاڑیوں کو اتنے بڑے ایونٹ سے پہلے کھو دے تو اس کی کارکردگی ضرور اثرانداز ہوگی۔پاکستانی ٹیم عالمی کپ کے باقی میچوں میں اتنا اچھا کم بیک اور پرفارم کر سکتی ہے کہ ورلڈ کپ جیت جائے؟۔اس پر تبصرہ کرتے ہوئے شان پولاک کا کہنا تھا کہ جیتنے کے لئے اعتماد نہایت ضروری ہے لیکن پاکستانی ٹیم میں اس وقت اعتماد کا فقدان نظر آ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان لگاتار تین میچ جیت کر سیمی فائنل تک پہنچ سکتا ہے لیکن اس کے لیے انھیں بہت ہی عمدہ کرکٹ کھیلنا ہو گی۔پولاک نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن موجودہ کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے ’اگر پاکستان عالمی کپ جیت جا ئے تو حیرانی ہو گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.