پنجاب اسمبلی ‘اپوزیشن اراکین کو ایوان میں بولنے کی اجازت نہ دینے پر احتجاجا واک آؤٹ

جمعہ 6 مارچ 2015 18:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء) پنجاب اسمبلی میں قائمقام سپیکر نے اپوزیشن اراکین کو ایوان میں پیش کئے جانے والے بلوں پر بولنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیاجبکہ اپوزیشن اراکین نے احتجاجا ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے وہاں سے واک آؤٹ کرگئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ترمیمی بلوں کی منظوری کے موقع پر جب اپوزیشن اراکین خدیجہ عمر، فائزہ ملک اور عامر سلطان چیمہ نے ترامیم پیش کرنا چاہئیں تو قائمقام سپیکر سردار شیر علی گورچانی نے انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی جس پر انہوں نے شور و غل کیا اس پر خدیجہ عمر اور فائزہ ملک نے سپیکر کے رویے کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کر دیا تاہم (ق) لیگ کے رکن اسمبلی عامر سلطان چیمہ ایوان سے جاتے جاتے یہ کہہ گئے کہ ”اللہ حافظ آپ کا اور آپ کی اسمبلی کا “ جس پر حکومتی بنچوں کی جانب سے ڈائس بجا کر شور بھی کیا گیا۔