ملک کو درپیش بحرانوں ، درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تحریک انصاف کا کردار قابل تقلید ہے،چوہدری سرور،سیاسی جماعتوں، اشتراک کاروں اور قومی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا،سابق گورنر پنجاب کا عشائیے سے خطاب
جمعہ 6 مارچ 2015 18:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 مارچ۔2015ء) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے ، اقتصادی بحران اور دیگر مشکلات سے عہدہ برآ ہونے کے لیے پاکستان تحریک انصاف سنجیدہ اور مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ اپنے اعزاز میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی جانب سے دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پوری دیانت داری اور بھرپور انداز میں ملک اور عوام کو درپیش مشکلات کا جلد، قابل قبول اور دیر پا حل تلاش کرنے کے لیے جو کوششیں کر رہی ہے وہ دوسری سیاسی جماعتوں کے لیے بھی قابل تقلید ہیں۔
عشائیے میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین ، سینئر پارٹی رہنماوٴں ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات سمیت مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
چودھری سرور نے مزید کہا کہ کسی ایک سیاسی جماعت یا ادارے کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ ملک کو درپیش معاشی ، سیاسی بحرانوں اور سیکورٹی خدشات سے نجات دلا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے تمام سیاسی جماعتوں، اشتراک کاروں اور قومی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے ساتھ اُن کی گفتگو میں انہوں نے بھی تحریک انصاف کی کاوشوں کو سراہا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پی ٹی آئی عوام کی خواہشات کی صحیح معنوں میں ترجمانی کرتے ہوئے اُن کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر شہزاد وسیم کا تقریب کے سب شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سرور کی پارٹی میں شمولیت سے پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ کے ساتھ اسے مزید تقویت حاصل ہوئی ہے۔ اُنہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں پارٹی مزید کامیابیاں سمیٹے گی اور ملکی سیاست ، قومی و عوامی مسائل کے حل اور پاکستان کو خطے اور بین الاقوامی سطح پر ایک امن پسند، ترقی یافتہ ملک کے طور پر متعارف کروانے میں کردار ادا کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.