ماضی کی طرح مستقبل میں بھی بحیثیت سینیٹر صوبہ خیبر پختونخوا اور خصوصاً ضلع صوابی کے مزدوروں ، محنت کش طبقے ، بیواؤں ، یتیموں اور محروم طبقات کے حقوق کے حصول کے لئے سب کچھ کرونگی

عوامی نیشنل پارٹی ضلع صوابی کی نو منتخب سینیٹر اور سابق صوبائی وزیر سماجی بہبود و خواتین ستارہ ایاز کی بات چیت

جمعہ 6 مارچ 2015 17:46

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء)عوامی نیشنل پارٹی ضلع صوابی کی نو منتخب سینیٹر اور سابق صوبائی وزیر سماجی بہبود و خواتین ستارہ ایاز نے اپنے اس عزم کاا عادہ کیا ہے کہ وہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی بحیثیت سینیٹر صوبہ خیبر پختونخوا اور خصوصاً ضلع صوابی کے مزدوروں ، محنت کش طبقے ، بیواؤں ، یتیموں اور محروم طبقات کے حقوق کے حصول کے لئے سب کچھ کرونگی۔

وہ جمعہ کی صبح ہمارے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کر رہی تھی اے این پی کے رہنما سر دار محمد سیکرٹری بھی اس موقع پر موجود تھے ستارہ آیاز نے کہا کہ اس نے مستقبل میں بھی بحیثیت ضلعی کونسلر اور بعد ازاں صوبائی وزیرا پنے پسماندہ ضلع صوابی کے لئے عملی کر دار ادا کر کے اس پر بھرپور توجہ دی تھی اپنے دور وزارت میں صوابی کی تعمیر و ترقی کے لئے جو منصوبے لائی تھی اس میں سے جتنے بھی کام ناممکن پڑے ہیں اسے تر جیحی بنیادوں پر اپنے اس دور میں پایہ تکمیل تک پہنچا ؤنگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کیا کامیابی پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی کامیابی ہے پارٹی کے سر براہ اسفند یار ولی خان، صوبائی صدر امیر حیدر خان ہو تی سمیت تمام رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے انشاء اللہ اس پر بھر پور پورا اترنے کی کوشش کرونگی۔ اور ان تمام حضرات کے اس اعتماد کو ہرگز ٹھیس نہیں پہنچا ؤنگی انہوں نے کہا کہ وہ ایوان بالا میں صوبے کے حقوق اور پختون قوم کو درپیش گھمبیر مسائل سے متعلق بھر پور آواز اُٹھائیں گی۔