ڈیرہ اسما عیل خان کے قبائیلوں کا فاٹاکے سینیٹ انتخابات کے التواء پر فاٹا کے کرپٹ ممبران اسمبلی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

جمعہ 6 مارچ 2015 17:45

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) ڈیرہ اسما عیل خان کے قبائیلوں نے فاٹاکے سینیٹ انتخابات کے التواء پر فاٹا کے کرپٹ ممبران اسمبلی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا، چیف آف دوتانی حاجی نواب خان دوتان، ملک میر حاتم خان وزیر، ملک حاجی تعویز خان، ملک قسمت خان وزیر، ملک حاجی مراد ضان اور حاجی دین ببرائے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں چند ممبران قومی اسمبلی نے جتنا بدنام کیا وہ افسوس ناک ہے اور ایسے کرپٹ فاٹا کے اراکین اسمبلی کے خلاف حکومت پاکستان کو کارروائی کرنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ قبائل کی نمائندگی کے حامل چھ افراد کی اربوں کی کرپشن سے بنائی گئی جائیداد اور اثاثوں کی تحقیقات کرائی اجئیں یہ لوگ کرپشن کے زریعے حاصل ہونے والی رقم پر پورے فاٹا کو یر غمال بنانا چاہتے ہیں اور ان کی حرکات قبائلی رسوم و رواج اور قبائل کی اخلاقی قدروں کے مانفی ہیں، انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے سامنے یہ تاثر چھ کے ٹولے کی وجہ سے ابھررہا ہے کہ فاٹا کے قبائل بکتے ہیں غیور قبائل اس فعل کو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے سینیٹ الیکشن کے لیئے قبائلی ایم این ایز کے لیے جاری کردہ نیا اعلامیہ انتہائی خوش آئند ہے جس محب وطن جمہوریت پسند اور ایماند ار قبائلی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انہوں نے اس ضمن میں جنوبی وزیر ستان ایجنسی کے ایم این اے غالب خان وزیر، شمالی وزیر کے ایم این اے نذید خان کے کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے کرپٹ چھ کے ٹولے کے خلاف آواز بلند کرکے قبائل کے سر فخر سے بلند کئے

متعلقہ عنوان :