نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے وفاقی پولیس روز مرہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری

جمعہ 6 مارچ 2015 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے وفاقی پولیس روز مرہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ 23 مارچ پریڈ کو مکمل اور فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کر لئے گئے ہیں ٹریفک پولیس کے 368 جبکہ ایلیٹ فورس و دیگر اہلکار و افسران کے بارہ سو سے زائد ملازمین چاک و چوبند ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

گزشتہ روز ایس ایس پی ٹریفک اور ایس ایس پی کے ترجمان نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء کو بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیزی سے کیا جا رہا ہے خفیہ اداروں کی رپورٹ کو روز مرہ کی بنیاد پر بھانپتے ہوئے آپریشن ڈویژن کی ہدایت پر سرچ آپریشن کیا جاتا ہے اور اس حوالے سے خاطر خواہ کامیابیاں بھی موصول ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب نے بتایا کہ ٹریفک پولیس نے تقریباً ساڑھے 3 ماہ سے موٹر سائیکلز کے خلاف ایک مہم جاری کی ہوئی ہے اشارے‘ شیشے ور نمبر پلیٹوں کی خصوصی چیکنگ کے علاوہ ان موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے جنہوں نے مختلف ڈیلرز سے قسطوں پر حاصل کر رکھے ہوتے ہیں انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل ڈیلرز کو اس بات کا پابند بنا رہے ہیں کہ وہ شہریوں کو موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کروا کر دیں بصورت دیگر موٹر سائیکل بند ہونے کی صورت میں موٹر سائیکل ڈیلرز کے خلاف بھی تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سوال کے جواب میں ملک مطلوب نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران ٹریفک پولیس ہر اول دستے کا کام سرانجام دیتی ہے روڈ کلیرنس اور سیل کرنے کے بعد آپریشن کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 23 مارچ کے موقع پر 368 پولیس اہلکار ڈیوٹیز سرانجام دیں گے اور اس حوالے سے ایڈوانس ریہرسل بھی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :