عمران‌خان نے میڈیا کو شرم دلا دی، پرویز خٹک نے بھی ساتھ دیا

جمعہ 6 مارچ 2015 17:35

عمران‌خان نے میڈیا کو شرم دلا دی، پرویز خٹک نے بھی ساتھ دیا

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 مارچ 2015 ء) : میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں نے میڈیا کے تمام ٹی وی چینلز پر دیکھا کہ وہ پی ٹی آئی کے خلاف خبریں دے رہے تھے کہ پی ٹی آئی کے اراکین بک گئے ہیں ، مجھے فخر ہے اپنے صوبے پر کہ یہاں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا. جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ ٹی وی چینلز کو شرم آنی چاہئیے اس طرح کی خبریں دیتے ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ میں جلد ہی اپنے ایم پی ایز کو دعوت دوں کا جنہو ں نے پارٹی ڈسپلن کو بر قرار رکھا .

متعلقہ عنوان :