ہمارے کارکنوں کو گرفتار کرکے ان کی لاشیں سڑکوں پر پھینکی جاتی ہیں،قائدایم کیو ایم الطاف حسین

جمعہ 6 مارچ 2015 17:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء)جناح گراؤنڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو گرفتار کرکے ان کی لاشیں سڑکوں پر پھینکی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا، انہوں نے عمران خان کو مائیکل جیکسن کی روح قراردیا۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں داعش قدم جما چکی ہے، کراچی پر طالبان کنٹرول سنبھال رہے ہیں، چوہدری نثار برطانیہ اور امریکہ جا کر جھوٹ بولتے ہیں کہ ہمارے ہاں داعش کا وجود نہیں۔