سینیٹ الیکشن ، ن لیگ کے جاوید عباسی کو پی ٹی آئی کے بھی ووٹ پڑے کا انکشاف
جمعہ 6 مارچ 2015 17:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ2015ء) سینیٹ الیکشن کے لیے خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان خفیہ معاہدہ تھا یا پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی گئی ، ٹیکنو کریٹ کی نشست پر ن لیگ کے امیدوار کو کامیاب کرایا گیا۔ جے یو آئی ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا اتحاد بھی رنگ لے آیا ۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کاخفیہ معاہدہ تھا ۔
بیلٹ پیپرز سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر ن لیگ کے جاوید عباسی کو پی ٹی آئی کے ووٹ بھی پڑے اور انہیں چالیس ووٹ حاصل ہوئے ۔ عمران خان کی جانب سے واضح ہدایات کے باوجود دوسری ترجیح میں جاوید عباسی کو ووٹ دیئے گئے ۔ ن لیگ کے ممبرز کی جانب سے پی ٹی آئی کی خواتین اور اقلیتی نشستوں کے امیدواروں کو دوسری ترجیح میں رکھا گیا ۔(جاری ہے)
دوسری جانب جے یو آئی ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا اتحاد بھی رنگ لے آیا۔
پیپلز پارٹی کے خانزادہ خان نو ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ایوان میں پیپلزپارٹی کے ممبران کی تعداد صرف پانچ ہے ۔ سب سے بڑا اپ سیٹ قومی وطن پارٹی کے عمار احمد خان کی شکست ہے ۔ عمار احمد خان کو آٹھ ووٹ ملے جبکہ قومی وطن پارٹی کے ایم پی ایز کی تعداد دس ہے ۔ پانچ نشستوں والی پیپلز پارٹی تو اپنے سیٹ لے اڑی لیکن دس ایم پی ایز کی موجودگی کے باوجود قومی وطن پارٹی کو دو ووٹ کم ملنے کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.