وزیر اعظم نے لیگ(ن)اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا کل اجلاس طلب کرلیا

جمعہ 6 مارچ 2015 17:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ(ن)اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس کل ہفتہ کو طلب کرلیا، اجلاس میں سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے کل ہفتہ کو اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے سے واپس آنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ(ن) اور اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنما شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے نتائج کا جائزہ اور ایوان بالا کے حوالے سے آگے کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔